'ابھی بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالیں'
آج کل ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر ہیں تو ہر طرف ٹماٹروں کی ہی پکار نظر آرہی ہے، ایسے میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اب بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالیں'۔
سلیم صافی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنالی، پھر بھی کچھ کمی رہ جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنالیں'۔
اب بھی کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا ہو تو شاہد آفریدی کو وزیراعظم بنا لیں۔ پھر بھی کچھ کمی جائے تو جان شیر خان اور ان کے بعد جہانگیر خان کو بنا لیں۔ https://t.co/brp9rpLqq3
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) November 11, 2019
سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر جہاں دیگر صارفین اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے وہیں پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بھی جواب دیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ستر سال کا بوجھ ہے سلیم بھائی تھوڑا وقت عمران خان کو بھی دے دیں؟ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کہ ہمارے سیاست دان بھی دیتے! کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نا ہاریں۔ پاکستان زندہ باد'۔
ستر سال کا بوج ہے سلیم بھائی تھوڑا وقت عمران خان کو بھی دے دیں؟ دنیا بھر میں کھلاڑیوں نے پاکستان کو جو مقام دیا ہے کاش کے ہمارے سیاست دان بھی دیتے! کرشمے کھلاڑی دکھاتے رہے ہیں اتنی جلدی ہمت نا ہاریں۔ پاکستان زندہ باد https://t.co/1BC3qXV9EB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 11, 2019
Comments are closed on this story.