Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فاسٹ بولر دیپک چہار نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

شائع 11 نومبر 2019 06:45pm

ناگپور: بھارتی میڈیم فاسٹ بولر دیپک چہار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین گیند بازی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ناگپور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ کھیلا گیا جس میں بھارتی میڈیم پیسر دیپک چہار نے محض 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

انہوں نے سری لنکا کے سابق اسپنر اجنتھا مینڈس کا 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا، مینڈس نے یہ کارنامہ 2012 میں زمبابوے کے خلاف انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے بنگلادیش کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، دیپک کو میچ اور سیریز دونوں کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔