Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 06:21pm
سائنس

بھارت میں ایک موبائل فون پھٹنے سے بائیس سالہ نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

ریاست اڑیسہ میں جگت پور میں کونا پرادھان نامی نوجوان نے  رات کو یہ موبائل چارجنگ لگایا ہوا تھا، علی الصبح یہ موبائل دھماکے سے پھٹ گیا جس سے متعلقہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

 پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ شخص کی رن پور ڈسٹرکٹ میں رہائش ہے اور یہ مزدوری کیلئے جگن ناتھ آیا ہوا تھا، جگن ناتھ میں مندر زیر تعمیر تھا۔

یہ مندر ٹرک ایسوسی ایشن کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے اور ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔