Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

لتا منگیشکر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 04:23pm

بھارت میں کوئل کے نام سے مقبول گلوکارہ لتا منگیشکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال متنقل کردیا گیا ہے ، جہاں پر ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

لتا کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال پیر کے روز سانس لینے میں دشواری کے بعد فوری طور پر منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لتا کو پیر کی رات دو بجے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کی اب آئی سی یو میں دیکھ بھال جاری ہے ، ذرائع نے ان کو حالت کی تشویشناک قرار دیا ہے ۔

لتا کی بھانجی رچنا شاہ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور لتا کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لتا جی بات چیت کررہی ہیں اور ان کو ادویات بھی دی جارہی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ان کو گھر منتقل کردیا جائیگا۔

اسپتال حکام نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لتا کو وائرل انفکیشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوگئی تھی تاہم گزشتہ رات سے انکی طبیعت بہتر ہے اور آئندہ تین سے چار روز میں وہ گھر منتقل ہوجائیں گی۔