Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح محمد آصف کی وطن واپسی

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 03:12pm

کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھی حکومت توجہ نہ دے تو مایوسی ہوتی ہے۔

آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ہوا۔

آصف کراچی ایئرپورٹ سے جیسے ہی باہر آئے تو لاؤنج 'پاکستان زندہ باد' اور 'محمد آصف زندہ باد' کے نعروں سے گونج اٹھا۔

محمد آصف کواس بات کی مایوسی ضرور تھی کہ حکومت کی جانب سے انہیں وہ پذیرائی نہیں مل رہی جس کے وہ حقدار ہیں لیکن ان کے حوصلے پھر بھی بلند ہیں۔

آصف نے ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلی گئی چیمپئین شپ کے فائنل میں فلپائن کے جیفری روڈا کو مات دے کر دوسری بار ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی۔ آصف دو مرتبہ ورلڈ ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔