Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تیسرے پاکستانی شوٹر کی انٹری

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 04:23pm

پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں تیسرا کوٹہ مل گیا، جوزف گلفام اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والے تیسرے شوٹر بن گئے۔

پاکستان کے ایک اور شوٹر جوزف گلفام 2020 ٹوکیو اولمپکس میں اِن ایکشن ہوں گے، انہوں نے دوحہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئین شپ میں اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔

گلفام جوزف اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والے تیسرے شوٹر ہیں، جی ایم بشیر اور خلیل اختر پہلے ہی اولمپک میں شرکت کا حق حاصل کرچکے ہیں۔

سیکریٹری قومی شوٹنگ ایسوسی ایشن رضی احمد خان کا کہنا ہے کہ تین اولمپک کوٹہ حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیت سکتا ہے۔