Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 02:49pm

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، انہوں نے گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے شوبز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خانہ کعبہ کی کچھ پینٹگز شیئر کرتے ہوئے 'ایک نیا آغاز' کیپشن درج کی، ساتھ ہی انہوں نے #Saveasoul ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: نقاب پوش خاتون نے رابی پیرزادہ سے رو رو کر معافی کیوں مانگی؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی کچھ نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ معاشرہ مجھے ماردینا چاہتا ہے 'رابی پیرزادہ مایوس'۔۔۔