Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی

شائع 11 نومبر 2019 01:59pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں، بولرز رینکنگ میں عماد وسیم اور شاداب خان کی ایک ایک درجے تنزلی ہوگئی۔

آسٹریلیا سے دو صفر سے شکست کے باوجود ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سیریز میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان نے دھواں دھار انٹری کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بولرزرینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر، عماد وسیم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کی رینکنگ میں بھی ایک درجے تنزلی ہوئی، وہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔