Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھینندن کا مجسمہ پاکستانی جنگی میوزیم میں نصب، بھارتیوں کو آگ لگ گئی

شائع 11 نومبر 2019 07:31am
-twitter.com/@anwarlodhi

کراچی: پاک فضائیہ کے میوزیم میں ایک انتہائی دلچسپ نیا اضافہ ہوا ہے، جسے دیکھ کر ایک طرف پاکستانیوں کا سینہ چوڑا ہوتا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارتیوں کے سینوں پر سانپ لوٹ گئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل پکڑے گئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کا ایک مجسمہ پاک فضائی کے میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھینندن کو ایک پاکستانی فوجی نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔ جبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا ہوا ہے۔

مجسمہ دیکھ کر جہاں پاکستانی عوام اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہ رہے ہیں، وہیں بھارتی شہریوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ بھارت کے سابق فوجی ہوں یا پھر عام شہری سب دل کی بھڑاس نکالتے نظر آئے۔

پاکستانی صحافی انور لودھی نے ابھینندن کے مجسمے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر ابھی نندن کے ہاتھ میں "فںٹاسٹک " چائے کا کپ بھی تھما دیا جاتا تو یہ مجسمہ مزید دلچسپ ہوجاتا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارے تباہ کئے، بلکہ ونگ کمانڈر ابھینندن کو بھی زندہ پکڑ لیا تھا۔

پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیا بلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔