Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو مطلوب ٹارگیٹ کلر جنوبی افریقا میں قتل

شائع 11 نومبر 2019 07:06am

کراچی: جنوبی افریقا میں ایم کیو ایم لندن کا سیٹ سنبھالنے والا مبینہ ٹارگیٹ کلر قمر ٹیڈی قتل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطابق قمر ٹیڈی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کو چار سے پانچ گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم پاکستان سے مفرور ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقا مفرور تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیوایم لندن کو چلاتا تھا، وہ قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔