Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

میلاد النبی ﷺ: اسلام آباد میں 31 اور چاروں صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2019 12:19pm

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہات، مساجد، عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجایا گیا ہے۔

کراچی میں چھوٹے بڑے سیکڑوں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جو بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیں گی۔ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں جلوس کی سیکیورٹی کیلیے دو ہزار اہلکار تعینیات ہیں۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے برآمد ہوگا، لاہور کا مرکزی جلوس داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا، پشاور میں بھی مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے، کوئٹہ میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلیے 3 ہزار اہلکارتعینات ہیں۔

آزاد کشمیر میں بھی دن بھر ریلیاں نکالی جائیں گی اور محافل میلاد کا انعقاد ہوگا۔

اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد بھی جاری ہے۔ جبکہ رات کو محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسلام کی بالادستی، اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔