دو دہشت گردوں کی مخبری کریں، 6 اور 4 ملین ڈالر انعام پائیں
واشنگٹن: دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی نامور شخصیات میں سے سعد بن عاطف الااولاکی اور ابراہیم احمد محمود القوسی کو امریکی وزارتِ خارجہ کے "انصاف کے لیے انعام" کے پروگرام میں شامل کردیا گیا ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ نے مذکورہ دہشت گردوں کے حوالے سے اعلان کردہ انعام کے بارے میں ایک اعلامیہ جاری کیا۔
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اولاکی نے یمن میں نام نہاد امیرِشیبوہ ہونے اور امریکا کے خلاف حملے کرنے کی اپیل کر رکھی ہے، جبکہ قوسی جزیرہ نما عرب علاقے میں القاعدہ انتظامیہ کی سرگرم شخصیات میں شامل ہے۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو حکام کو ای میل یا پھر ٹیلی فون کے ذریعے آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اولاکی کے لیے 6 ملین جبکہ قوسی کے لیے 4 ملین ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔
Comments are closed on this story.