Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو دہشت گردوں کی مخبری کریں، 6 اور 4 ملین ڈالر انعام پائیں

شائع 10 نومبر 2019 05:11am

واشنگٹن: دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی نامور شخصیات میں سے سعد بن عاطف الااولاکی اور ابراہیم احمد محمود القوسی کو امریکی وزارتِ خارجہ  کے "انصاف کے لیے انعام" کے پروگرام میں شامل کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے مذکورہ دہشت گردوں کے حوالے سے اعلان کردہ انعام کے بارے میں ایک اعلامیہ جاری کیا۔

Image result for Sa'ad bin Atef al-Awlaki

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اولاکی نے یمن میں نام نہاد امیرِشیبوہ ہونے اور امریکا کے خلاف حملے کرنے کی اپیل کر رکھی ہے، جبکہ قوسی  جزیرہ نما عرب علاقے میں القاعدہ انتظامیہ کی سرگرم شخصیات میں شامل ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو حکام کو ای میل یا پھر ٹیلی فون کے ذریعے آگاہ کرنے کی اپیل کی  ہے اور اعلان کیا ہے کہ اولاکی کے لیے 6 ملین جبکہ قوسی کے لیے 4 ملین ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔