مچھروں کی توجہ کا مرکز کالا رنگ ہی کیوں؟
ہم نےعام طور پر یہ دیکھا ہے کہ جب بھی ہم کالا رنگ پہنتے یا اوڑھتے ہیں تو مچھروں کا جھرمٹ ہم پر جمع ہو جاتا ہے، بارہا کوشش کے باوجود مچھر ہم سے دور نہیں جاتے۔
اس کے بر عکس آگر ہم کسی ہلکے رنگ کا کپڑا پہنیں تو کو ئی مچھر ہمارے گرد نہیں منڈلاتا۔۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس سب کے پیچھے وجہ کیا ہے۔
۔ دراصل اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ مچھر صرف کالے رنگ کی ہی طرف نہیں بلکہ ہر گہرے رنگ کی جانب متوجہ ہوتے ہیں، کیونکہ گہرا رنگ تپش کو جزب کرتا ہے جبکہ ہلکا رنگ تپش کو جزب کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ مچھروں کے پاس ایک خاص قسم کی صلاحیت ہوتی ہے جو تپش کو بخوبی محسوس کر سکتی ہے، اسی لئے مچھر ان جگہوں ہر زیادہ نظر آتے ہیں جہاں گہرے رنگ کی چیزیں ہوں۔ یا جہاں گرمی کی تپش زیادہ ہو۔
یہہی بڑی وجہ ہے کہ جب بھی ہم کالے رنگ کا لباس پہنتے ہیں تو مچھر اپنی اندر موجود قدرتی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے حرارت کو پہچان لیتے ہیں اور اس شخص کے گرد منڈلانے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن افراد کو خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو انہیں بھی مچھر اپنا شکار بناتے ہیں۔
Comments are closed on this story.