Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2019 12:19pm
فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا، ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نیب پر اور نیب وزارت قانون پر معاملہ ڈالنے لگے۔

نواز شریف بیرون ملک اُڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، بس نام ای سی ایل سے نکلنے کا ہے انتظار ہے۔ وزیراعظم کے گرین سگنل کے باوجود حکام شش و پنج کا شکار ہیں۔

شریف فیملی کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد وزرات داخلہ نے معاملہ نیب پر ڈالا، جس کے بعد نیب نے آج چھٹی کے روز ہنگامی اجلاس بلا کر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس مانگیں اور گیند وزارت قانون کے کورٹ میں ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو لندن لیجانے  کے لیے ایئر ایمبولینس دوحا ایئرپورٹ پر تیار ہے، بس نام ای سی ایل سے نکلتے ہی ایئر ایمبولینس قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے، نوازشریف پیر کو لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی جانب سے نواز شریف کی تمام سفری دستاویزات مکمل کر لی گئیں۔ سابق وزیراعظم پیر کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ قطر دوحا روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف قطر ایئرویئر کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔ ٹکٹ پر نوازشریف کی واپس پاکستان کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔