آج محمدِ مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے
بی بی آمنہ کے لعل، احمدِ مجتبیٰ، محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔ گلی محلوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، محافل کا سلسلہ جاری ہے۔
گلیاں روشن، محلے اور بازار برقی قمموں سے جگمگانے لگے، شہر شہر درود و سلام کی صدائیں، مساجد میں سیرت النبیﷺ بیان کی جارہی ہے۔
آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے عملی نمونہ ہے، آقائے دوجہاں کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔
ولادت مصطفےﷺ کی صبح اولین سے اب تک چودہ صدیوں سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن آج بھی جب اس عظیم ترین ہستی کے پردہ عالم پرظہور کا دن آتا ہے تو مسلمانان اسلام میں مسرت کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عید میلادالنبی ﷺ کی آمد کی خوشی میں مساجد، گھروں، گلی محلوں اور سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں، چادروں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ مشعل بردار جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عید میلاد النبی کے موقع پر خواتین اوربچوں کا ذوق و شوق بھی قابل دید ہے۔ خواتین خصوصی طور پر میلاد اور درود و اسلام کی محافل کا انعقاد کر رہی ہیں۔
عید میلاد النبی پورے عالم اسلام کے لئے خوشی اور فخر کا دن ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.