Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان:اصلاحات کیلئے نئی ہنگامی حکومت تشکیل دی جائے، مفتی اعظم

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2019 05:55pm

لبنان میں مفتی اعظم نے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہنگامی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔ بارہ ربیع الاول پر اپنے ٹیلی وژن خطاب میں لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبدالطیف نے کہا کہ کسی بھی فرقے ، سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کے مطالبات اور انکی حقیقی ترجمانی کرنے کا وقت آچکا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی جانب سے جاگنے کے مطالبے کے بعد مناسب وقت آچکا ہے کہ  حکومت میں اصلاحات شروع کی جاسکیں ۔ انہوں نے بھی برسر اقتدار لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر قابل لوگوں پر مشتمل ہنگامی حکومت تشکیل دیں ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے سعد حریری کے تیار کردہ اصلاحاتی پروگرام پر فوری عمل کا مطالبہ کیا۔

سعدحریری نے وزارت عظمی سے مستعفی ہونے سے قبل اتحادیوں کے ساتھ ایک اصلاحی پیکج پر اتفاق کیا تھا تاکہ معاشی بحران کو کم کیا جاسکے۔

اصلاحی پیکج کے تحت حکومتی اہلکاروں کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کٹوتی کے علاوہ دوہزار بیس تک خسارے پر لانا شامل  ہے ۔