Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: چلغوزے کی چوری میں ملوث 6 افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2019 05:55pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے چلغوزے کی چوری میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دو روز قبل جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں ایک گودام سے نامعلوم افراد چلغوزہ کے 23 بوریاں چوری کرکے لے گئے تھے۔

پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے دو بوریاں برآمد کی تھیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر عتیق وزیر کے مطابق آج صبح خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے آج 6 افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے اور بہت جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیں گے۔

چوری کے خلاف تاجر برادری نے کل سے وانا بازار میں شٹر ڈاون ہڑتال شروع کی تھی۔ مالک کے مطابق چوری شدہ چلغوزہ کی قیمت ایک کروڑ سے زائد ہے۔