Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کا ادھیڑ عمر خاتون پر تشدد، فوٹیج منظرعام پر

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2019 04:31pm

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے تمام حدیں پار کردیں، دہلی کالونی میں کراکری شاپ پر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

خریداری کے لئے دکان میں آئی نہتی خاتون سے تین مسلح ڈاکؤوں نے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ادھیڑ عمر خاتون تو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 3 تھپڑ رسید کردیئے۔

ملزمان خاتون سے طلائی زیوارت اتارنے کی ضد کرتے رہے اور خاتون انکار کرتی رہیں۔ فوٹیج میں بے بس خاتون کو ڈاکؤوں کے سامنے ہار مانتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکو کے تشدد کے بعد خاتون کلائی سے چوڑیاں اتار کر ملزم کے حوالے کردیتی ہیں، فوٹیج میں ایک ڈاکو کو کیپ لگائے اور دوسرے کو ہیلمٹ سے چہرہ چھپائے دیکھا جاسکتا ہے۔