Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2019 03:11pm

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ انہوں نے ہدایتکار اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی ہے تاہم اب اقبال حسین نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹ قرار دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ پی کے کے مطابق ہدایتکار اقبال حسین کی جانب سے تو افواہوں کی تردید کردی گئی ہے تاہم اب تک ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک ایسی ایور گرین اور ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جنہیں ہر ایج گروپ کے لوگ پسند کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز ان کی دوسری شادی کی خبروں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جس کا بالآخر اب ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

اقبال حسین گزشتہ کافی عرصے سے انڈسٹری میں موجود ہیں اور انہوں نے کئی مشہور پراجیکٹس میں ہدایات دی ہیں۔ اس وقت وہ بشریٰ انصاری کی جانب سے تحریر کئے گئے ڈراما سیریل 'زیبائش' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔