Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکنو فونز حاصل کرنا "اسٹائل ٹرینڈ" کیوں بن گیا ہے؟

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2019 03:05pm
سائنس

آج کل نوجوانوں میں نت نئے فیشن ٹرینڈز آنکھ بند کرکے اپنانے کا جنون  سوار ہوچکا ہے، پاکستان میں بھی اس جنون کو اثر ہورہا ہے اور نوجوان "ٹیکنو" فونز کو حاصل کر نے کے جنون میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

نوجوانوں میں ٹیکنو فونز کی مقبولیت کی اہم وجہ ان فونز کا بیک پینل ہے، جو چمکدار اور وائبرینٹ رنگوں سے مزین ہے۔ ان رنگوں کے باعث یہ فونز ایک متاثر کن اور قیمتی احساس فراہم کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ٹیکنو فونز اپنے بجٹ دوستانہ قیمتوں کے باعث نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کے پسندیدہ فونز بن گئے ہیں۔

طالب علم بجٹ کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں، لیکن اب ایسا ممکن نہیں کہ وہ جدید فیشن ٹرینڈز سے دور رہ سکیں۔ ٹیکنو ایسے ٹرینڈی بجٹ فونز لے کر آیا ہے جو زبردست فیچرز اور انقلابی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ٹیکنو ایسے فونز متعارف کروانے کیلئے بھی کام کررہا ہے جو مستقبل میں اپنے  مقابل برانڈز سے بہت آگے ہوں گے۔ ٹیکنو اپنی کمپنی کا پہلا مڈ رینج پاپ اپ سیلفی کیمرہ فون بھی جلد متعارف کروائے گا۔

ٹیکنو کا دھیان ہمیشہ اپنے صارفین کو دلچسپ آفرز  کرنے کی جانب رہتا ہے، اسی وجہ سے یہ اسمارٹ فون برانڈ باقاعدگی سے ایسی ایکٹیویٹیز متعارف کرواتا ہے جو اس کے صارفین کیلئے فائدہ مند ہوں۔

ٹیکنو نے ٹک ٹاک پر #Sparkthespeed چیلنج پیش کیا جو صرف پندرہ دن میں ہی 4.98 ملین ویوز حاصل کرگیا۔ ٹیکنو جلد ہی  ایک اور #TecnoSpark4more کیمپین متعارف کروانے والا ہے جس میں حصہ لینے والوں کو مفت ٹیکنو فونز جیتنے کا موقع ملے گا۔

ٹیکنو کے تمام فونز میں کیمن 12 ائیر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس فون کی انقلابی پنچ ہول اسکرین ٹیکنالوجی بیزل کو کم کرتی ہے اور صارفین کو ایک بڑا ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔ اس کی پشت پر موجود ٹرپل کیمرا سیٹ اپ بہترین فوٹو کھینچنے میں مدد کرتا ہے۔ چونکہ میلینئلز ایسے فونز میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو بہترین فوٹوگرافی ایکسپیرئنس فراہم کر سکیں، ایسے میں کیمن 12 ائیر ان کیلئے ایک ناقابل مزاحمت فون ہے۔

شروعات میں یہ فون صرف دراز ایپ پر دستیاب تھا، لیکن اس کی بڑھتی طلب نے کمپنی کو مجبور کردیا کہ ایک نومبر سے آف لائن مارکیٹ میں لانچ کرے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس فون کی آف لائن لانچ کے پہلے دن کی تصاویر میں لوگوں کی لمبی قطاروں کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، جو ریٹیل آؤٹ لیٹس کے باہر اس انتطار میں کھڑے ہیں کہ انہیں پہلے یہ فون مل جائے۔

ٹیکنو صارفین دراز 11.11 کیمپین کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ ٹیکنو  اپنے فونز پر زبردست ڈسکاؤنٹ فراہم کررہا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کمپنی  کو غیر معمولی سیل متوقع ہے جو کسٹمر ڈیمانڈ میں ہوشرُبا اضافہ کردے گی۔ صارفین دراز 11.11 کی اس سیل میں ٹیکنو کے ٹرینڈی فونز پر دلچسپ آفرز اور زبردست ڈسکاؤنٹس حاصل کرنے کیلئے بہت بیتاب ہیں ۔

ٹیکنو تیزی سے اسمارٹ فون مارکیٹ پر قابض ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے اس کے فونز آنا فاناً بک رہے ہیں۔ ٹیکنو اپنے صارفین کو تفریح فراہم کرنے کیلئے گاہے بگاہے دلچسپ سرگرمیاں فراہم کرتا رہتا ہے۔