سندھ اسمبلی :قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا بل منظور
سندھ اسمبلی نے تاریخ رقم کردی،قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا بل متفقہ طورمنظور کرلیا،پہلی بار اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی اشاروں کے ذریعے سمجھائی گئی،اجلاس میں گونگے اور بہرے افراد نے بھی شرکت کی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس روایتی تاخیر اور سستی سے شروع ہوا لیکن ایوان میں موجود ارکان قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیئے اچھا کام ضرور کرگئے۔
سندھ اسمبلی نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی اجازت دے دی۔
ایوان میں لائسنس کے اجراء کا بل صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کیا۔بل پر اپوزیشن نے کوئی اعتراض نہیں گیا۔
سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار اجلاس کی کارروائی گونگے اور بہرے افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں بھی چلائی گئی،خاتون انٹرپریٹر نے مہمانوں کی گیلری میں موجود سماعت اورگویائی سے محروم افراد کو سمجھائی۔
پیپلز پارٹی کی رکن ماروی فصیح کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنے کے خلاف قرارداد کو منظور کرلیا گیا،اس موقع پر وزیر صحتعذرا پیچہو نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر خوب تنقید کی۔ سندھ اسمبلی نے بابا گرو نانک کے 550 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
Comments are closed on this story.