Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ کو دو ملین ڈالرادائیگی کا حکم

شائع 08 نومبر 2019 05:41pm

نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کو دو ملین ڈالرادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ان پر چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام عائد ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  ٹرمپ پر 2016 میں سیاسی مہم کے دوران چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام  ہے اور عدالت نے  ٹرمپ کو اس پر 2 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ٹرمپ نے 2016 کے الیکشن میں فنڈز بڑھانے کی غلط اجازت دی کیونکہ یہ امانت داری کی خلاف ورزی کی۔

نیویارک کی عدالت کی خاتون جج نے  اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ  صدر ٹرمپ چیریٹیز کو سیاست میں ملوث نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی فاؤنڈیشن پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے مفادات کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کررہی ہے۔ تاہم یہ فاونڈیشن دوہزار اٹھارہ میں بندکردی گئی تھی۔

جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے ٹرمپ فاؤنڈیشن میں تحقیقات کے بعد کھولا گیا تھا۔