Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار

شائع 08 نومبر 2019 04:21pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان و اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے حوالے سے اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ کہ انہوں نے شو کے دوران اپنی بیوی طوبیٰ کے سامنے ایک بار پھر ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویسے تو جب سے عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی ہوئی ہے وہ آئے روز خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے ہمراہ مارننگ شوز اور مختلف پروگرامز میں بھی شریک ہوتے رہتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ سے قبل انہیں شادی کی پیشکش کی تھی تاہم وہ اس وقت اپنی طلاق کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھی اور اس وجہ سے انہیں انکار کردیا تھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے سامنے اظہار کیا کہ وہ آپ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے تاہم آپ نے انہیں منع کیا تو آپ کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی۔ جس پر فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ کے سامنے تو ابھی کہا لیکن وہ میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بہت پہلے کرچکے تھے۔

فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے سامنے مجھے شو پر شادی کی پیشکش کی۔ وہ بہت اچھے، صاف دل اور چنچل انسان ہیں۔ ان کے دل میں کچھ نہیں ہوتا، جو کچھ ان کے ذہن میں ہو وہ کہہ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔