Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن متفق ہے ،سلیکٹڈ سے جلد جان چھڑوانی ہے، بلاول

شائع 08 نومبر 2019 03:49pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو سلیکشن اور دھاندلی ہوئی،پوری اپوزیشن متفق ہے کہ سلیکٹڈ سے جان چھڑوانی ہوگی۔.

 مظفرگڑھ کے سپورٹس گراونڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو سلیکشن اور دھاندلی ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن کو تسلیم نہ کرتے ہوئے کئی پارٹیوں نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا مگر پیپلزپارٹی نے انھیں پارلیمان میں جانے پر راضی کیا۔.

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ایف آئی آر سندھ کی ہے اور کیس راولپنڈی میں چل رہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ اس طرح انھیں دباؤ میں لاسکتی ہیں مگر وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے.۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کیوں سلیکٹڈ کی آمرانہ سوچ اور فاشسٹ سوچ کی وجہ سے جمہوریت،آئین اور وفاق خطرے میں ہے،کیوں نہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ ان کے سلیکٹڈ فیل ہوچکے ہیں اور انھیں عوام نے ریجیکٹ کردیا ہے.۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر عوام اور کارکن کہتے ہیں کہ سلیکٹڈ حکمران کو گھر بھیجنا ہوگا تو ہم انھیں گھر بھیج کر دکھائیں گے.اس موقع پر بلاول بھٹو نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوائے.جلسے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ممبران اسمبلی نے بھی خطاب کیا.۔