Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان چین کو ڈرائی فروٹ برآمد کرے گا

شائع 08 نومبر 2019 02:41pm
کاروبار

پاکستان چین کو ڈرائی فروٹ فروخت کرے گا۔  مشیر تجارت عبد الرزاق داود نے کہا کہ چین کو ڈھائی لاکھ ٹن چاول برآمد کیے ، آئندہ پانچ لاکھ ٹن برآمد کرینگے۔

 مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد نے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے بتایاکہ چین میں معاشی ٹیم اور وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں سرمایہ کاری کے گروپس سے ملے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں مغربی چین میں سردی بڑھنے کے باعث فروٹ ایکسپورٹ کرینگے ،چین کو ڈھائی لاکھ ٹن چاول برآمد کیے ، آئندہ پانچ لاکھ ٹن برآمد کرینگے ، تمباکو اور سگریٹ بھی برآمد کرنے کی بات بھی ہوئی، چینی فوڈ سکیورٹی حکام پاکستانی لوگوں کو تربیت دئینگے۔

مشیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت کی سپورٹ سے لاہور میں انٹرنیشنل ٹیکسٹائل فیشن شو ہو رہا ہے۔ جس میں صدر مملکت شرکت کرینگے۔