ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس اپوزیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی کوجمع کرادیا۔
اپوزیشن نے ڈپٹٰی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے ،نوٹس مرتضیٰ جاوید عباسی اورمحسن شاہنوازرانجھا نے جمع کروایا ، تحریک عدم اعتماد کا آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت کروایا گیا۔
قرارداد کے متن میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اورقواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتےہوئے خلاف ورزیوں کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں ، درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرارکان کا اعتماد کھوچکے ہیں انہوں نے قواعد کےخلاف ورزی کی ہے ، نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کوکارروائی کیلئے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کردیا جائے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.