Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا: پولیو کے مزید دو کیسز منظر عام پر

شائع 08 نومبر 2019 02:30pm

خیبرپختونخوا میں پولیو سے بچاؤ ممکن نہ ہوسکا۔ضلع لکی مروت سے مزید دو نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔

  ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آگئے۔دونوں کیسز ضلع لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ سے رپورٹ ہوئے۔

ضلع لکی مروت کے 15 ماہ اور 22ماہ کے بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی جس کیساتھ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد61ہوگئی جبکہ رواں سال ملک سے 82 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے کوارڈینیٹر کا کہنا ہیں ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا ضروری ہے اور پولیو کے قطروں کے بغیر پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں۔