پاکستانی طالبعلموں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا
پاکستانی طالبعلموں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔ معاز علی ندیم اور اقصی خان کیمبرج کے جی سی اے کے امتحان میں چین میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء بن گئے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج میں جی سی اے میں اے گریڈز بیرون ممالک کسی بھی اعلیٰ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اہم شمار ہوتا ہے۔
اقصی خان اور معاذ ندیم پاکستانی ایمبیسی کالج بیجنگ میں زیر تعلیم ہیں اور معاذ نے آئی ٹی اور اقصی نے انگریزی میں چین میں سب سے زیادہ نام حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
طالبعلم معاذ کا کہنا تھا کہ وہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے شعبے میں کچھ کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اس سے عام لوگ بھی روز مرہ معاملات میں معاونت حاصل کرسکیں۔
دوسری طالبعلم اقصی خان نے بات چیت میں انگریزی ادب میں دلچسپی کا اظہار کیا اورکہاہے کہ مستقبل میں وہ صحافی بننا چاہیں گی تاکہ دنیا کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔
Comments are closed on this story.