Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

شائع 07 نومبر 2019 02:42pm
کاروبار

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار سو انتیس ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ اعشارہ پانچ سو اٹھارہ ارب ڈالر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں چارسو چوالیس ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ایس بی پی کے پاس ذخائر بڑھ کر آٹھ اعشاریہ تین سو اٹھاون ارب ڈالر پہنچ گئے ہیں ، تاہم دیگر بینکوں کے ذخائر میں پندرہ ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور انکے پاس اب ذخائر سات اعشاریہ ایک سو ساٹھ ملین ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔