نمرتا کی موت کی وجہ دم گھٹنا اور گلا دبنا قرار
کراچی:مرتا کیس میں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، رپورٹ میں نمرتا کی موت کی وجہ گلادبنے اور دم گھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں نمرتا کے گلے پر نشانات کا تذکرہ کیا گیا اور کہا گیا ہے نمرتا کی موت پھندے پر لٹکنے سے ہوئی ،اس امر کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے دل ، گردے ، جگر ، پھیپھڑے معمول کے مطابق تھے اور جانچ میں زہر کے آثار بھی سامنے نہیں آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم اور کپڑوں سے مرد کا ڈی این اے بھی ملا ہے۔
نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.