Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوفناک حادثے، 12 افراد جاں بحق 19 زخمی

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2019 12:09pm

مٹیاری: نیو سعیدآباد نیشنل ہائی وے پر نوابشاہ سے کراچی جانے والی کوچ اور گدھا گاڑی کی خوفناک ٹکر سے 11 افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

مٹیاری کے علاقے نیو سعیدآباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر گدھا گاڑی اور نوابشاہ سے کراچی جانے والی بلوچ کوچ میں خوفناک ٹکر ہونے سے گدھا گاڑی میں سوار کھوسا اور کولھی برادری کے گیارہ مزدور جان بحق ہوگئے، جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے۔

ہالا اور نیوسعیدآباد پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے لاشوں کو نیوسعیدآباد ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹرس زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں۔

موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے مٹیاری ضلع بھر میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔ واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ورثاء میں کہرام مچ گیا۔

 دوسری جانب خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ ڈرائیور طاہر جاں بحق اور 17 مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ڈرائیور اور تمام  زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔