Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنا کسی ڈر کے ایک دن میں کتنا فاسٹ فوڈ کھایا جاسکتا ہے؟

شائع 07 نومبر 2019 05:27am

ہم سب کو فاسٹ فوڈ کھانے کا بہت شوق ہے، لیکن ساتھ ہی اس بات کا خطرہ بھی ہوتا ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے اور ہم موٹاپے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

لیکن اب ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا حل بھی ایک رپورٹ میں تجویز کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپ بغیر کسی ڈر اور اپنی کیلوری پر سمجھوتہ کیے بغیر فاسٹ فوڈز کھا سکتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرینر اور فٹنس شیف گریم ٹام لنسن نے بتایا ہے فاسٹ فوڈز میں کیا کھایا جاسکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں اگر آپ ریسٹورانٹ میں کھانے کے شوقین ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنا وزن بھی کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو ایک کوارٹر چکن لیگ یا بٹر فلائی چکن کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ ان میں بالترتیب 256 یا 352 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ سبزی خور افراد (ویجیٹیرینز) کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ وہ ریسٹورانٹ میں سپر گرین برگر آرڈر کریں جس میں صرف 422 کیلوریز ہوتی ہیں۔

ایسے افراد جو چلتے پھرتے چکن کھانے کے شوقین ہیں، وہ پاپ کارن چکن لے سکتے ہیں، جو ان کے جسم میں صرف 135 کیلوریز شامل کرے گی۔

اس کے علاوہ ہاٹ ونگز کھانے سے 225 کیلوریز انسانی جسم کا حصہ بن جائے گی۔

فٹنس شیف کہتے ہیں کہ سلائیڈز کی درجہ بندی کھانے کے اتنخاب میں توثیق نہیں ہے، اس کا انحصار اس کھانے پر ہوتا ہے جو آپ کھانا پسند کرتے ہیں یا جس کا آپ نے آرڈر کیا ہوا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ ان کی اس تحریر کا مقصد غذائیت کی بنیادی معلومات کو مرتب کرکے پیش کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی صحت کے لیے زیادہ فاسٹ فوڈ کھانا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا، تاہم اگر اس میں میانہ روی رکھی جائے تو انسان فاسٹ فوڈ سے زندگی بھر لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

گریم نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ کیلوریز والے اسٹارٹر سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کا کھانا 2000 کیلوریز تک پہنچ جاتا ہے۔

ماہر صحت کا ماننا ہے کہ ایک خاتون کو ایک دن میں 2000 کیلوریز لینی چاہیئں، جبکہ مردوں کے لیے ایک دن میں 2500 کیلوریز مناسب ہیں۔