Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا 'ٹی ٹین بیٹل آف لاہور قلندرز' عمران نذیر کی گلبرگ نوابز کے نام

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2019 06:07pm

عمران نذیر کی گلبرگ نوابز نے بھاٹی بہادرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ٹی ٹین بیٹل آف لاہور قلندرز جیت لیا۔

جلو موڑ میں لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایونٹ کا فائنل کھیلا گیا۔ بھاٹی بہادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں پر 77 رنز کا ٹوٹل بنایا، حمزہ نذر 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عثمان شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں گلبرگ نے مطلوبہ ہدف نویں اوور میں 4 وکٹوں پر باآسانی پورا کیا۔ جنید علی نے 27 اور عمران نذیر نے 21 رنز بنائے۔

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال، محمد حفیظ اور لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا نے انعامات تقسیم کئے۔

لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا کہتے ہیں کہ کمیونٹی کی سطح پر کرکٹ کرواکے نوجوانوں کو ایک اور پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جہاں سے کرکٹرز نکل کر مختلف لیگز اور پھر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے۔