Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھارتی فضا کو آلودہ کرنے کیلئے پاکستان یا چین نے زہریلی گیس چھوڑی'

شائع 06 نومبر 2019 04:21pm

اترپردیش: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا  پارٹی کے رہنما ونیت اگروال شردا نے دہلی کی فضا میں موجود آلودگی کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا۔

منگل کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یا چین نے زہریلی گیس چھوڑی ہوگی اور اسی وجہ سے ملک کے دارلحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کی فضا آلودہ ہوگئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 'یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے ہوسکتا ہے کسی بضل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں، ہمیں ضرور اس چیز کو مدنظر رکھنا چاہیئے کہ کہیں پاکستان نے تو یہ گیس نہیں چھوڑی ہے'۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو مہابھارت کے کردار بھگوان کرشنا اور ارجُنا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرشنا اور ارجُنا اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اس کا حل تلاش کریں۔