کے الیکٹرک کے چیئرمین اکرام سہگل عہدے سے مستعفی
کے الیکٹرک کے چیئرمین اکرام سہگل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ بدھ کے روز انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔ جس کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کرلیا ہے۔
کے الیکٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی آرڈیننس انیس سو چوراسی ، کے ای میمورینڈم، اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنی اگلی میٹنگ میں نئے چیئرمین کو منتخب کریں گے۔
طیب ترین کے عہدے چھوڑنے کے بعد اکرام سہگل نے چیئرمین کا چارج سنبھالا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام سہگل کی عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ دیگر بورڈ ممبران کے ساتھ انکے اختلافات ہیں۔
افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اکرام سہگل کے عہدے چھوڑنے کی وجہ نوسو میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر ، دیگر کمپنی کے منصوبوں پر اختلافات بھی تھے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.