ترکی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا
ترکی نے داعش کے سرابراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، بغدادی چند روز قبل امریکی حملے کے دوران ہلاک ہوگئے، انہوں نے امریکی کارروائی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
تاہم اب ترکی نے بھی بغدادی کی ایک اہلیہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اطلاعات کےمطابق بغدادی کی چار بیویاں تھیں ۔
انقرہ میں تقریر کے دوران ترک صدر طیب اردوان نے بغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کا اعلان کیا ، تاہم اس موقعے پر انہوں نے نہ تو انکا نام بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ بغدادی کی اہلیہ کو کب کیسے اور کہاں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ بغدادی کی اہلیہ کو پکڑنے کے باوجود ہم نے اس حوالے سے کسی قسم کا شور شرابا نہیں کیا ۔ ترک صدر نے تقریر میں بغدادی کی ہلاکت پر امریکی شور شرابے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
پہلے ترک فورسز نے الیپو میں کارروائی کے دوران بغدادی کی بڑی بہن رسمیا اواد کو بھی حراست میں لیا تھا، شام میں انقرہ کی داعش اور کرد جنگجووں کیخلاف فوجی کارروائی کے بعد الیپو کا انتظام ترکی کے ہاتھوں میں ہے۔
Comments are closed on this story.