Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے سمندروں میں بیک وقت 4 طوفان

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2019 02:18pm

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کے سمندروں میں بیک وقت چار طوفان موجود ہیں جن میں ماہا، بلبل، انویسٹ نائنٹی اور ہیلوگ ٹوئنٹی فور شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اِن 4 میں سے 3 ایشیائی سمندر میں جبکہ ایک بحیرہ اوقیانوس پر کھلے سمندر میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 'ماہا' اب کمزور پڑ رہا ہے مگر 'بلبل' میں شدت آرہی ہے۔ اس کے علاوہ 'ہیلوگ' طوفان نے سمندری طوفان 'کیار' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلوگ ٹوئنٹی فور ڈبلیو کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ طاقتور ترین سمندری طوفان 'کیار' گزشتہ دنوں پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرائے بنا ہی عمان کی جانب رُخ کرگیا تھا تاہم اس کے باوجود سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر اس کے اثرات دیکھے گئے تھے۔

طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے سمندر میں طغیانی پیدا ہوئی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئی تھیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان 'کیار' کی وجہ سے سمندری پانی ڈی ایچ اے گالف کلب میں بھی داخل ہوا تھا۔