Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

شائع 06 نومبر 2019 11:57am

کراچی: پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا، انہوں نے اولمپکس کوٹہ کے تحت میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بنائی۔

غلام بشیر ٹوکیو اولمپکس کے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں اِن ایکشن ہوں گے، وہ پہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے لگاتار دوسری بار کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا۔

غلام بشیر ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، دوحہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام بشیر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

سیکریٹری رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان رضی احمد کا کہنا ہے کہ غلام بشیر کو وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ملی بلکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے  کوالیفائی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیل اختر بھی اولمپکس کوٹہ کے تحت ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔