یہ ایپ بغیر بتائے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہی ہے، فوراً ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک خطرناک ایپ کی نشاندہی کی گئی ہے جو آپ کے اکاؤنٹ کو بنا آپ کی اجازت کے خالی کررہی ہے۔
پلے اسٹور پر ایک ایسے ایپ کو اسپاٹ کیا گیا ہے جو صارفین کے اکاؤنٹ کو خالی کر سکتا ہے۔
سیکیور۔ڈی ٹیم کی طرف سے کی گئی نئی تحقیق میں "اے آئی۔ ٹائپ" نام کی ایک ایسی ایپلی کیشن پائی گئی ہے جو صارفین کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروسیز خرید سکتی ہے۔
صارفین کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس نے کوئی پریمیم کنٹینٹ سروس خریدی ہے اور اس کے پیسے کٹ جاتے ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق کے مطابق ٹیم نے کہا کہ یہ ایپ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی تھی۔ اس میں صارف کو بغیر پتہ چلے فیک ایڈ ویوز لیا جاتے تھے، ساتھ ہی ایپ ڈیجیٹل خریداری بھی کر سکتی تھی جس کے لیے صارف کے اکاؤنٹ سے ادائیگی کی جا رہی تھی۔
اے آئی۔ ٹائپ ایک تھرڈ پارٹی کی بورڈ اینڈرائیڈ ایپ ہے جسے چار کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس ایپ کو اسرائیل کی کمپنی اے آئی۔ ٹائپ ایل ٹی ڈی نے بنایا ہے۔ جس کا ڈسکرپشن "فری ایموجی کی بورڈ" کی طرح دیا گیا ہے۔
سیکیور۔ ڈی ٹیم نے بتایا کہ دھوکہ بازی کرکے اس ایپ نے اب تک تقریباً 18 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی فرم سیکیور۔ ڈی نے بچا لیا۔
Comments are closed on this story.