Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیوز وائرل کرنے کیلئے کتنے ممالک میں پیسے بانٹے گئے؟ رابی پیرزادہ کا بڑا دعویٰ

شائع 06 نومبر 2019 05:20am

لاہور: معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری ویڈیوز سازش کے تحت لیک کی گئیں اور اس کے پیچھے باا ثر افراد کا ہاتھ ہے ۔

انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(FIA) سے معلوم ہوا کہ اس سب کے پیچھے طاقتور لوگوں کا گروہ ہے۔

رابی نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف سازش کرنے والوں نے ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دیے، جن میں سے صرف دبئی میں انہوں نے 13 ہزار درہم دئیے۔

رابی نے مزید کہا لوگ دیکھ لیں کہ جب سے میری ویڈیوز کا معاملہ سامنے آیا ہے تب سے مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ واحد تھیں جو کشمیر کے حوالے سے بات کر رہی تھیں اور انہیں نے مودی کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔

رابی  کا دعویٰ ہے کہ سازشی گروہ نے کسی طرح ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید میری سابق مینیجر یا میرے کسی بہت قریبی جاننے والے کو خریدا گیا، میں نہیں جانتی کس طرح؟

رابی کی موجودہ مینیجر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کی سابقہ مینیجر اس سارے واقعے سے پہلے نوکری چھوڑ کر چلی گئی تھیں، وہ نہ اپنی تنخواہ لینے آئیں اور نہ ہی ان سے رابطہ کیا۔ ان کا فون نمبر بھی کافی عرصے سے بند ہے۔