Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی بچت کی اسکیموں پر نفع میں کمی کا اعلان

شائع 05 نومبر 2019 07:19pm
کاروبار

حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پر نفع میں کمی کا اعلان کردیا، حالیہ کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اعلان کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکٹ پر شرح منافع دو اعشاریہ تینتیس فیصد کم ، پینشن بہبود پر منافع میں کمی  کی شرح دو اعشاریہ اٹھائیس فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ پر دو اعشاریہ صفر چار کمی کی گئی ہے۔