انصاف نہ ملنے پر پولیس اہلکار سڑکوں پر آگئے
بھارت میں انصاف نہ ملنے پر پولیس اہلکار حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وکیل پارکنگ کے تنازعے پر پولیس اہلکاروں کو عدالت کے باہر تشدد کا نشانہ بنارہے تھے اور ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار اشتعال میں آکر سڑکوں پر نکل آئے اور اب یہ نئی دہلی میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر سراپا احتجاج ہیں اور پولیس اہلکار الزام لگارہے ہیں کہ ان کے افسران نے وکلاء کی جانب سے تشدد کے بعد پولیس اہلکاروں کا ساتھ نہیں دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ پولیس اہلکار انسان نہیں تھے یا پھر انکی فیملی نہیں تھی جس کے باوجود ان پر تشدد کیا گیا لیکن اسکے باوجود متعلقہ وکلاء کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔
پولیس حکام کی جانب سے مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کے باوجود یہ اب بھی جاری ہے ۔ اعلیٰ حکام کا موقف ہے کہ متعلقہ واقعے کے بعد ایکشن لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کےاہلخانہ نے بھی پر امن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور احتجاج کے موقعے پر انہوں نے ہاتھ میں موم بتیاں اٹھائی ہوئی تھیں ۔
پہلے ہفتے کے روز پولیس اور وکیلوں کے درمیان تیس ہزاری کورٹ کے باہر ہاتھ پائی کا واقعہ پارکنگ کے تنازعے پر رونما ہوئے تھے جس کے بعد پیر کے روز وکلاء کی ہڑتال کے روز پولیس سے وکلاء کے ہاتھ پائی کے کئی واقعات سامنے آئے تھے۔
Comments are closed on this story.