Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیو اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر ہم سے فتح چھین لی، بابر اعظم

شائع 05 نومبر 2019 11:58am

کینبرا: آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی، کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد منعقد ہونے والی پریزینٹیشن سرمنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر ہم سے فتح چھین لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مایوس کن کرکٹ کھیلی، اسٹیو اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر ہم سے فتح چھینی۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوئے، ہمیں دوبارہ ردھم میں آنے کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے افتخار احمد کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے گیند بازوں نے وکٹیں حاصل کیں وہ انتہائی اہم تھا کیونکہ ہم جانتے ہیں پاکستانی ٹیم پاورپلے اور اننگز کے اختتام میں خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

انہوں نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار اننگز کو بھرپور سراہا۔ اسمتھ نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔