Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا

شائع 05 نومبر 2019 06:34am

اسلام آباد: پشاور موڑ دھرنا جتنا پُرامن اتنا ہی ایڈوانس بھی ہے، شرکاء نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا۔ سولر سے موبائل چارجنگ کی جانے لگی، انٹرنیٹ کی بندش کا بھی حل نکال لیا۔

Image result for solar panel in azadi march

موبائل فون کو دورہ حاضرکا جدید ہتھیار کہا جائے غلط نہ ہوگا، انٹرنیٹ کی سہولت میسر آنے پر یہی موبائل دور تک مارکرنے کی صلاحیت سے لیس ہوجاتا ہے۔

Image result for solar panel in azadi march

آزادی مارچ کے شرکاء بھی اس ہتھیار کے استعمال سے نہ صرف باخوبی واقف ہیں بلکہ اسےاپنی میڈٰیا مہم کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود پنڈال میں موبائل کا استعال جاری ہے۔

Image result for solar panel in azadi march

موبائل کی چارجنگ کے مسئلے کے حل کیلئے سولر سسٹم نصب کردیا گیا ہے، دھرنے سے متعلق باخبر رہنا ہو یا پھر پنڈال کے حالات کی خبر گیری اپنوں کو دینی ہے، شرکاء کو اب بیٹری چارجنگ کے مسائل درپیش نہیں۔ سولرپینل کے ایک بورڈ سے درجنوں موبائل چارج کیے جا رہے ہیں۔