Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے 318 ارب روپے قرضہ لے لیا

شائع 05 نومبر 2019 05:43am

اسلام آباد: رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت نے 318 ارب روپے قرضہ لے لیا۔جس کے بعد حکومت کے قرضوں میں گذشتہ مالی سال کی نسبت پانچ گنا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے  جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی سے اکتوبر تک بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے تین کھرب اٹھارہ ارب روپے قرضہ لیا گیا۔

گذشتہ سال چار ماہ میں صرف 53 ارب 50 کروڑ روپے قرضہ لیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی، مالی خسارے میں اضافہ روپے کی بے قدری اور ادائیگیوں کی وجہ سے قرض گیری میں اضافہ ہوا۔