Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

محض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کیلئے 50 انڈے کھانے والا شخص چل بسا

شائع 04 نومبر 2019 03:59pm

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جان پور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں محض 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کی خاطر ایک 42 سالہ شخص کی جان چلی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی کی بازی ہارنے والے شخص سبھاش یادیو نے اپنے دوست سے 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کیلئے بیک وقت 50 انڈے کھانے کی کوشش کی تاہم وہ اسی دوران چل بسا۔

اس شخص نے شرط لگائی تھی کہ وہ 50 انڈے کھا سکتا ہے، سبھاش یادیو نامی اس شخص نے 41 انڈے کھالئے تھے لیکن 42 واں انڈہ کھاتے ہی اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

اس شخص کی طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے سبھاش کی موت کی تصدیق کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھرپور ایکشن دکھایا اور فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کئے۔

پولیس نے سبھاش یادیو کے دوستوں کے نام ایف آئی آر میں درج کرکے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ اہل خانہ نے واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کا بھی منع کردیا۔