Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: اسامہ نامی ہاتھی کا حملہ، پانچ افراد مارے گئے

شائع 04 نومبر 2019 03:16pm

بھارت میں اسامہ بن لادن نامی ہاتھی نے ایک گاوں پر حملہ کرکے پانچ افراد کو مار ڈالا، اے ایف پی کے مطابق ایک مقامی شخص کے مطابق اس بھپرے ہوئے ہاتھی نے ریاست آسام کے دیہات بولتار میں حملہ کیا تھا۔

اس شخص نے مزید بتایا ہے کہ ماضی میں بھی اسہی ہاتھی نے کئی لوگوں کو مارا ہے اور یہی ہاتھی چاولوں کے کھیتوں کو بھی برباد کرچکا ہے۔

واقعے کے بعد حکام حرکت میں آگئے ہیں اور ہاتھی کو پکڑنے کیلئے آپریشن محکمہ جنگلات کی جانب سے شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا اس ہاتھی کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

حکام اس ہاتھی کی تلاش کیلئے ڈرونز کے علاوہ پالتو ہاتھیوں کو بھی استعمال کررہے ہیں۔

محمکہ جنگلات کے حکام کی جانب سے علاقے میں ہاتھی کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

تاہم حکام کے مطابق ہاتھی کی تلاش کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے اسام نامی ہاتھی کو دیکھنے کا دعوٰی بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے ایک جھنڈ میں پناہ لی ہوئی تھی لیکن پھر جنگل میں مزید اندر فرار ہوگیا۔ خدشہ ہے کہ یہ ہاتھیوں کے ریوڑ میں پناہ لیے ہوئے ہے۔