Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرلی

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2019 04:04pm

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے'۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں #SaveaSoul کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت 'وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء' (وہ جس کو چاہے عزت دے اور جس کو چاہے ذلت دے) بھی لکھی۔

اس سے قبل غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا 'جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کی غیراخلاقی اور نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سے رجوع کا اور ان ویڈیوز کو لیک کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست بھی جمع کروائی تھی۔