Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی متبادل نہیں، لہٰذا عمران خان سے گزارا کریں:فواد چوہدری

شائع 04 نومبر 2019 06:57am

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں عمران خان کا کوئی متبادل نہیں، لہٰذا انہیں سے گزارا کریں، کیونکہ پاکستان کی باقی لیڈر شپ اسپتال یا جیل میں ہے۔

انہوں نے کہا ہماری تحریک سیاسی تھی، لیکن مولانا کو نہیں پتا کہ وہ کیوں احتجاج کررہے ہیں، مولانا نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کردیا۔

نوازشریف کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ صحت دے، نوازشریف کے خاندان کو قوم کے پیسے واپس کرنا چاہئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب حالات نارمل ہوجانے چاہئیں،اسکول کھل جانے چاہیئں۔